• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37747

    عنوان: برا خیال من میں آ جانے سے مذی نکل جائے تو نماز كیسے پڑھیں؟

    سوال: مجھے ایک بیماری ہے ذرا سا بھی برا خیال من میں آ جانے سے مذی نکل جاتی ہے تو اس حالت میں نماز پڑھنے میں پریشانی ہے۔ مجھے بتا ئیں کہ نماز پڑھ سکتاہوں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 37747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 475-419/B=4/1433 اگر مذی آپ کو بہت جلدی جلدی نکلتی ہے یعنی اتنا ٹائم نہیں ملتا کہ پاکی حاصل کرکے اور وضو کرکے نماز پاکی کی حالت میں پڑھ سکیں تو آپ شرعی معذور ہیں، آپ ہرنماز کے وقت تازہ وضو کریں اور کپڑے بدل کر نماز پڑھ لیا کریں، نماز پڑھنے کی حالت میں اگر مذی نکلے جب بھی آپ نماز پڑھتے رہیں، آپ کی نماز اس حالت میں بھی صحیح ہوجائے گی، کیونکہ آپ معذور ہیں۔ اور اگر آپ کو کبھی کبھی مذی نکلتی ہے اتنا وقت بآسانی مل جاتا ہے کہ پاکی کی حالت میں آپ نماز پڑھ سکتے ہیں تو پھر آپ معذور نہیں، آپ کو نماز پڑھنے میں جب مذی نکل آئے گی تو آپ کا وضو اور نماز دونوں ٹوٹ جائیں گے، آپ کو کپڑے بدل کر پاکی حاصل کرکے دوبارہ نماز پڑھنی ہوگی۔ نماز تو بہرحال ضروری ہے وہ کسی حال میں معاف نہیں۔ آپ اپنی اس بیماری کا یونانی علاج کریں، صحیح ہوجائیں گے اور آپ کی یہ ساری پریشانی دور ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند