• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 59744

    عنوان: عذاب قبر میں مبتلا کرنے والی پیشاب کی چھینٹوں ں سے کیا مراد ہے؟ پیشاب کی دھار سے آنے والی چھینٹے یا استنجاء لیتے وقت آنے والی چھینٹ․․․․․استنجاء لیتے وقت اکثر چھینٹے آجاتی ہیں؟

    سوال: عذاب قبر میں مبتلا کرنے والی پیشاب کی چھینٹوں ں سے کیا مراد ہے؟ پیشاب کی دھار سے آنے والی چھینٹے یا استنجاء لیتے وقت آنے والی چھینٹ․․․․․استنجاء لیتے وقت اکثر چھینٹے آجاتی ہیں؟

    جواب نمبر: 59744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 726-691/Sn=10/1436-U مذکور فی السوال حدیث اسی طرح اس مضمون کی دیگر حدیثیں ان لوگوں سے متعلق ہیں جو پیشاب کرتے وقت اس کی چھنیٹوں سے نہیں بچتے، یا پیبشاب کے بعد اچھی طرح پاکی حاصل نہیں کرتے، نیز یہ ان لوگوں سے بھی متعلق ہیں جو جانور چراتے وقت اس کے پیشاب سے بچنے کا اہتمام نہیں کرتے، رہی پانی کی وہ چھینٹیں جو استنجاء لیتے وقت آتی ہیں وہ حدیث کا مصداق نہیں ہیں، گو ان چھینٹوں سے بھی بچنے کی کوشش کرنی چاہیے، وفي الخانیة: إذا جری ماء الاستنجاء تحت الخف ولم یدخل فیہ لا بأس بہ ولیطہر الخف تبعًا إلخ (رد المحتار: ۱/۵۴۱،ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند