• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 42648

    عنوان: پیشاب كے قطرے آنا

    سوال: حضرت مجھے پیشاب کے قطر ے کی پریشانی ہو رہی ہے،کبھی پیشاب کرتے ہی قطرہ آ جاتا ہے کبھی کچھ دیر ٹہلنے کے بعد؟

    جواب نمبر: 42648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1739-1739/M=1/1434 ممکن ہے مثانہ کی کمزوری سے یہ پریشانی ہو،کسی اچھے حکیم سے رجوع کیجیے اور اطمینان کے لیے پیشاب کے بعد آخری قطرہ آنے تک انتظار کیجیے، چل کر یا کھانس کر جس طرح معمول ہو اس کے بعد پانی سے دھولیجیے یا ڈھیلا یا ٹیشوپیپر کا استعمال کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند