• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146569

    عنوان: وضو میں پیر بائیں ہاتھ سے دھونا چاہئے یا دائیں سے یا دونوں سے دھو سکتے ہیں؟

    سوال: وضو میں پیر بائیں ہاتھ سے دھونا چاہئے یا دائیں سے یا دونوں سے دھو سکتے ہیں؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 146569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 254-239/M=2/1438

     

    اگر کوئی عذر مانع نہیں ہے تو بائیں ہاتھ سے دھونا چاہئے وفی الرجلین أن یخلل بخنصر یدہ الیسری خنصر رجلہ الیمنی ویختم بخنصر رجلہ الیسری (ہندیہ: ۱/۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند