• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 8720

    عنوان:

    رفع یدین کے بارے میں بتائیں نیز یہ بھی بتائیں کہ دونوں سجدوں کے درمیان کیا پڑھا جائے گا؟

    سوال:

    رفع یدین کے بارے میں بتائیں نیز یہ بھی بتائیں کہ دونوں سجدوں کے درمیان کیا پڑھا جائے گا؟

    جواب نمبر: 8720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2174=1769/ب

     

    حنفیہ کے نزدیک صرف تکبیر تحریمہ باندھتے وقت دونوں ہاتھوں کو کانوں کے برابر اٹھانا سنت ہے، عن مالک بن اللّٰہ بن الجویرث قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا کبر رفع یدیہ حتی یحاذي بھا أذنیہ (رواہ مسلم:۱/۱۶۸)

    دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا اللہ اغفر لي وارحمني واہدني وارزقني وعافني پڑھی جائے گی، اور بھی مختلف دعائیں وارد ہیں، من جملہ ان میں سے ایک یہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند