• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47524

    عنوان: مجھے جاننا ہے کے مشت زنی کا حکم روزہ کی حالت میں کیا ہے ۔اگر ننگی تصویر اور ویڈیو کسی نے دیکھی روزہ کی حالت میں ۔ براے مہربانی مسلک شافعی کی رو سے رہبری فرماے۔ - مشت زنی سے بچنے کا کوئی نسخہ تجویزفرمایں ۔جزاک اللہ

    سوال: مجھے جاننا ہے کے مشت زنی کا حکم روزہ کی حالت میں کیا ہے ۔اگر ننگی تصویر اور ویڈیو کسی نے دیکھی روزہ کی حالت میں ۔ براے مہربانی مسلک شافعی کی رو سے رہبری فرماے۔ - مشت زنی سے بچنے کا کوئی نسخہ تجویزفرمایں ۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 47524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1158-912/D=10/1434 دارالافتاء دارالعلوم دیوبند سے حنفی مسلک کے مطابق مسائل بتائے اور اسی کے مطابق فتوے دیئے جاتے ہیں۔ (۱) روزہ کی حالت میں مشت زنی کرلینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، بعد میں ایک روزہ کی قضا رکھنا واجب ہوگا۔ (۲) ننگی تصویر اور ویڈیو روزہ کی حالت میں دیکھنا گناہ اور مکروہ ہے۔ (۳) عریاں تصاویر کے دیکھنے، بدنظری کرنے اور شہوت انگیز مضامین پڑھنے سے مکمل احتراز کریں، اپنے کو کسی نہ کسی کام میں مشغول رکھیں، جب اس طرح کا برا خیال پیدا ہو لاحول ولا قوة الخ پڑھ کر استغفر اللہ اور درود شریف پڑھنے لگیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند