• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600103

    عنوان:

    جس كی ركعت چھوٹی ہو وہ امام کے ساتھ سجدئہ سہو کیسے ادا کرے ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسٴلہ ذیل کے بارے میں؟ زید دو رکعت نماز ہوجانے کے بعد امام کے ساتھ نماز میں شامل ہوتاہے ، اور انہیں دو رکعتوں میں (جو کہ زید کی چھوٹ گئی) امام پر سجدئہ سہو واجب ہوچکا ہے ، اب جبکہ امام آخری رکعت میں سجدئہ سہو کے لئے سلام پھیریگا، تو زید بھی امام کے ساتھ سلام پھیر یگا یا نہیں؟ زید فقط سجدہ کریگا یا سلام اور سجدئہ دونوں؟

    جواب نمبر: 600103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 82-52/H=02/1442

     ایسی صورت میں زید پر سجدہٴ سہو واجب ہوگا اور یہ سجدہٴ سہو امام کے سجدہ کے لئے سلام پھیرنے کے بعد زید سلام پھیرنے میں تو متابعت نہ کرے گا؛ البتہ سجدہٴ سہو میں امام کی اقتداء کرے گا۔ سہو الامام یوجب علیہ وعلیٰ من خلفہ السجود کذا فی المحیط ولا یشترط ان یکون مقتدیا بہ وقت السہو حتی لو ادرک الامام بعد ما سہا یلزمہ ان یسجد مع الامام تبعاً لہ اھ الفتاوی الہندیة: ۱/۱۸۸ ( ط: مکتبہ الاتحاد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند