• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146024

    عنوان: حنفی کا شافعی کے وقت میں عصر پڑھنا !

    سوال: ہمارے یہاں شافعی کی عصر کی نماز کا وقت حنفی کے وقت سے پہلے شروع ہو جاتا ہے تو کیا میں عصر کی نماز حنفی کے ظہر کے وقت کے ختم ہونے سے پہلے شافعی کے عصر کے وقت میں پڑھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 146024

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 148-101/SN=2/1438

    احناف کے یہاں راجح قول کے مطابق عصر کاوقت مثلِ ثانی کے بعد شروع ہوتا ہے، اس وقت عصر ادا کرنے سے بالیقین ذمہ فارغ ہو جائے گا؛ اس لیے آپ ”عصر کی نماز حنفی وقت ہی میں پڑھیں، شافعی وقت یعنی ایک مثل پر نہ پڑھیں الا یہ کہ کبھی کوئی خاص مجبوری پیش آجائے تو الگ بات ہے۔ دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۲/ ، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند