عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 601047
امام کے ساتھ پوری نماز پڑھنے کے باوجود مقتدی بھولے سے ایک رکعت زائد پڑھ لے اور سجدہٴ سہو کرلے تو کیا نماز درست ہوگئی؟
امام کے ساتھ عشاء کی 4 رکعتیں پڑھیں اور جب امام نے سلام پھیرا تو مقتدی بھولے سے کھڑا ہو گیا اور 5 رکعت بھی پڑھ لی اور 5 رکعت کے دوران یاد آیا کہ میں تو 4 رکعت پڑھ چکا تھا اب آیا اس کی نماز سجدہ سہو کرنے سے ہو جائے گی؟اس بارے میں رہنمائی فرمائیں یاد رہے کہ مقتدی نے 5 رکعت پڑھ کے سجدہ سہو کیا اور سلام پھیر دیا۔ جزاک اللہ خیر
جواب نمبر: 601047
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:167-115/N=4/1442
جی ہاں! صورت مسئولہ میں جب مقتدی نے سجدہ سہو کے ساتھ نماز مکمل کرلی تو اُس کی نماز ہوگئی۔
مستفاد: وسجد للسھو …لنقصان فرضہ بتأخیر السلام (الدر المختارمع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب سجود السھو، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۴: ۵۰۳، ۵۰۴، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند