• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29712

    عنوان: ہم جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں اور صف نمبر دو میں کھڑے ہیں اور ہمارے سامنے سے یعنی پہلی صف سے کوئی نماز ی صف چھوڑ کر چلاجائے تو ہمیں حالت نماز میں پہلی صف میں جو جگہ خالی ہوئی ہے اسے پوری کرنی چاہیے؟ اگر ہاں! تو براہ کرم، بتائیں کہ یہ کیسے ہوگا؟

    سوال: ہم جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں اور صف نمبر دو میں کھڑے ہیں اور ہمارے سامنے سے یعنی پہلی صف سے کوئی نماز ی صف چھوڑ کر چلاجائے تو ہمیں حالت نماز میں پہلی صف میں جو جگہ خالی ہوئی ہے اسے پوری کرنی چاہیے؟ اگر ہاں! تو براہ کرم، بتائیں کہ یہ کیسے ہوگا؟

    جواب نمبر: 29712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):401=298-3/1432

    خالی جگہ کو یوں ہی رہنے دیا جائے، تاکہ اگر وہ مقتدی دوبارہ شامل جماعت ہونا چاہے تو اپنی جگہ پہنچ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند