• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46211

    عنوان: بغیر داڑھی کے اذان کہنا یا اقامت کہنے سے کیا اذان ہوجاتی ہے؟

    سوال: بغیر داڑھی کے اذان کہنا یا اقامت کہنے سے کیا اذان ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 46211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1014-668/L=8/1434 بغیر داڑھی والا شخص اگر اذان یا اقامت کہے تو اذان واقامت ہوجاتی ہے، البتہ ایسے شخص کا اذان یا اقامت کہنا مکروہ ہے۔ نوٹ: جواب اس تقدیر پر ہے کہ سوا ل میں بغیر داڑھی والے شخص سے مراد ڈاڑھی منڈانے والا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند