• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155244

    عنوان: 87 كلومیٹر دور كام كرتا ہوں مجھے اپنے دفتر میں نماز قصر کے مطابق پڑھنی چاہیے ؟

    سوال: سوال: میں جس جگہ مقیم ہوں وہاں سے میرے دفتر کی دوری 87 کیلو میٹر ہے اور میں ہر دن گاڑی سے وہاں جا کر کام کرتا ہوں اور اس کے بعد واپس لوٹتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھے اپنے دفتر میں نماز قصر کے مطابق پڑھنی چاہیے ؟

    جواب نمبر: 155244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:78-57/B=2/1439

    جی ہاں آپ دفتر میں جس قدر اپنی تنہا نماز پڑھیں گے یا پڑھائیں گے آپ قصر کریں گے کیونکہ آپ مسافر رہیں گے۔

    -------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ شرط یہ ہے کہ جائے قیام کی آخری آبادی اور جہاں دفتر ہے وہاں کی ابتدائی آبادی دونوں کے درمیان کم ازکم 77.25 (سوا ستتر) کلومیٹر کی مسافت ہو۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند