عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 177533
جواب نمبر: 177533
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 678-558/D=08/1441
جب بیگ میں پیشاب بلا اختیار آتا رہتا ہے تو وہ عورت معذور شرعی قرار دی جائے گی جس کے لئے حکم یہ ہے کہ نماز کا نیا وقت داخل ہونے کے بعد وضو کرے (خواہ پیشاب کا قطرہ آتا رہے) اور اس وضو سے وقت کے اندر جتنی چاہے فرض نفل نمازیں ادا کرے قطرہ آنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا؛ البتہ کوئی دوسرا ناقض مثلا خروج ریح پایا گیا تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔ اسی طرح نماز کا وقت ختم ہو جانے سے بھی وضو ختم ہو جائے گا نئے وقت میں پھر نیا وضو کرنا ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند