• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163251

    عنوان: تہجد کی نماز کا وقت کتنے بجے شروع ہوتا ہے اور کتنے بجے ختم ہوتا ہے؟

    سوال: تہجد کی نماز کا وقت کتنے بجے شروع ہوتا ہے اور کتنے بجے ختم ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 163251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1280-1193/H=11/1439

    عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوتا ہے اور صبحِ صادق ہوجانے پر تہجد کا وقت ختم ہوجاتا ہے پس عشاء کی نماز پڑھ لینے کے بعد بہ نیت تہجد جو نماز بھی صبح صادق سے پہلے تک پڑھی جائے اس سے تہجد کا ثواب مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند