عنوان: سوال یہ ہے کہ اسلام میں گونگوں اور بہروں کے لیے کیا شرعی حکم ہے؟ کیا ان کے لیے نماز پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں جوا ب دیں۔
سوال: سوال یہ ہے کہ اسلام میں گونگوں اور بہروں کے لیے کیا شرعی حکم ہے؟ کیا ان کے لیے نماز پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں جوا ب دیں۔
جواب نمبر: 2323601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1178=942-7/1431
قرآن وحدیث میں نماز کا حکم دیئے جاتے وقت گونگوں اور بہروں کا اس حکم سے استثناء نہیں کیا گیا ہے، لہٰذا ان پر بھی نماز فرض ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند