• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152249

    عنوان: میں امریكہ میں رہتا ہوں میں نماز 15 ڈگری پر پڑھوں یا 18 ڈگری پر؟

    سوال: میں امریکہ میں رہتاہوں، اور ننانوے پرسینٹ مساجد میں پندرہ ڈگری پر نماز پڑھی جاتی ہے، میں حنفی ہوں اور مجھے کہا گیا ہے کہ میں اٹھارہ ڈگری پر نماز پڑھوں جو کہ حنفی مسلک کے مطابق ہے۔یہاں کوئی ایسی مسجد نہیں ہے جس میں اٹھارہ ڈگری پر نماز پڑھی جاتی ہو، اختلاف صرف فجراور عشاء کی نمازوں کے بارے میں ہے۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میں کیا کروں خاص طورپر ماہ رمضان میں؟ میں پندرہ ڈگری یا اٹھارہ ڈگری ک مطابق نمازپڑھوں؟اگر میں پندرہ ڈگری کے مطابق نماز پڑھ لوں تو کیا میری نماز ہوجائے گی؟جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 152249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1183-1179/M=10/1438

    عشاء کا وقت شفق ابیض کے غائب ہونے سے لے کر منتہاء سحر تک رہتا ہے اور فجر کا وقت طلوع صبح صادق سے لے کر طلوعِ آفتاب سے پہلے تک رہتا ہے اور وقتیہ نماز وقت کے اندر پڑھی جائے وہ ادا نماز صحیح ہوجاتی ہے اور وقت سے پہلے نماز درست نہیں ہوتی، اگر پندرہ ڈگری پر عشاء کا وقت نہیں ہوتا تو آپ پندرہ ڈگری پر عشاء نہ پڑھیں بلکہ ۱۸/ ڈگری پر پڑھا کریں۔ اور اس بارے میں مقامی اہل حق وحنفی علماء سے جانکاری حاصل کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند