• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40523

    عنوان: حافظہ لڑکی کی تراویح کی نماز میں امامت

    سوال: کیا کوئی بالغ لڑکی قرآن سنانے کی نیت سے اور نیت یہ بھی ہو کہ قران مضبوطی کے ساتھ یاد ہو جائے اسکے لئے کسی مکان میں کچھ عورتوں کو جمع کرکے تراویح کی نماز پڑھائے اور انہی عورتوں کی صف میں بس ذرا سا آگے بڑھ کر کھڑی ہو کر امامت کرے تو کیا اس بات کی اجازت ہے ؟

    جواب نمبر: 40523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1353-973/D=9/1433 عورت کی امامت کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے تراویح کی نماز کا بھی یہی حکم ہے۔ قال في الدر ویکرہ تحریما جماعة النساء ولو في التراویح․ (شامي: ۲/ ۳۰۵، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند