• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166000

    عنوان: كیا سنت كی چاروں ركعتوں میں سورت ملانا ضروری ہے؟

    سوال: میں تذبذب میں پڑ گیاہوں، میں نے ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ اگر میں چار رکعت سنت پڑھ لوں تو چاروں رکعتوں میں قرآن کی سورتیں پڑھنی ہوں گی سورة فاتحہ پڑھنے کے بعد، جب کہ ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ چار رکعت سنت نماز میں صرف شروع کی دو رکعت میں کوئی سورة پڑھنا ضروری ہے، براہ کرم، چاررکعت ، تین رکعت سنت اور فرض نمازوں میں سورة پڑھنے کے حوالے سے میرے شبہ کا ازالہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:151-119/sd=2/1440

     سنت کی چاروں رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب وضروری ہے اور فرض نماز کی صرف شروع کی دو رکعت میں سورت ملانا ضروری ہے ۔نعم اعتبروا کون کل شفع صلاة علی حدة فی حق القراء ة احتیاطًا إلی آخر ما فی ہذہ الصفحة وما یلیہا (الدر لمختار مع رد المحتار: ۴۶۵/۲، ۲۴۵۷، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند