• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33328

    عنوان: دومرتبہ اقامت کہنے کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟ بخاری شریف کی اقامت کی بابت جوحدیث ہے اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔

    سوال: دومرتبہ اقامت کہنے کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟ بخاری شریف کی اقامت کی بابت جوحدیث ہے اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 33328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1160=970-8/1432 احادیث میں دونوں قسم کی روایتیں موجود ہیں، ایک بار کہنے کی اور دو -دو بار کہنے کی۔ احناف کے نزدیک دو مرتبہ والی حدیث زیادہ راجح ہے، دیگر ائمہ کے نزدیک ایک ایک مرتبہ تکبیر کہنا افضل ہے، فی نفسہ دونوں جائز اور صحیح ہیں، عملاً راجح کو اختیار کرنے کا حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند