• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 607007

    عنوان:

    نماز میں خلاف سنت قرأت کرنے سے نماز میں کیا خرابی آتی ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین! مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مساجد کے اکثر ائمہ فرض نمازوں میں خلاف سنّت قرات کرتے ہیں بلکہ بعض ائمہ تو ایسے بھی ہیں جو کبھی بھی سنّت کے مطابق قرات نہیں کرتے تو ایسے ائمہ کی نماز میں کیا خرابی آتی ہے ؟مہربانی فرماکر کر تسلّی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:46-35/D-Mulhaqa=3/1443

     آپ نے لکھا ہے کہ مساجد کے اکثر ائمہ خلاف سنت قراء ت کرتے ہیں؛ یہ بات محل نظر ہے ، باقی اگر کسی امام کی قراء ت خلاف سنت معلوم ہو تو کسی اچھے قاری جو شرعی احکام سے بھی واقف ہو، اس کو قراء ت سن والی جائے اور اگر واقعی قراء ت خلاف سنت نکلے تو امام کو تصحیح قراء ت کی طرف متوجہ کیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند