• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 58068

    عنوان: اگر میری بہت ساری نمازیں قضا ہیں تو کیا ہم نفل نہیں پڑھ سکتے تب جب تک اپنی ساری قضانمازیں پوری نہ کرلے جیسے اشراق چاشت تہجد ؟

    سوال: اگر میری بہت ساری نمازیں قضا ہیں تو کیا ہم نفل نہیں پڑھ سکتے تب جب تک اپنی ساری قضانمازیں پوری نہ کرلے جیسے اشراق چاشت تہجد ؟

    جواب نمبر: 58068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 214-214/Sd=5/1436-U جن سنن ونوافل کی تاکید یا ترغیب احادیث میں وارد ہوئی ہے، مثلاً: فرض نمازوں سے پہلے یا بعد کی سنن موٴکدہ یا اشراق، چاشت، تہجد وغیرہ، ان کو تو اپنے وقتوں پر ادا کرنا افضل ہے؛ لیکن ان کے علاوہ دیگر عام نوافل کے مقابلے میں قضا شدہ نمازوں کی ادائیگی کا اہتمام کرنا بہتر اور اولیٰ ہے۔ قال ابن عابدین: وأما النفل فقال في المضمرات: الاشتغال بقضاء الفوائت أولی وأہم من النوافل إلا سنن المفروضة وصلاة الضحی وصلاة التسبیح والصلاة التي رویت فیہا الأخبارأي کتحیة المسجد، والأربع قبل العصر والست بعد المغرب. (رد المحتار: ۲/۶، کتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند