• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12157

    عنوان:

    اگر میری کوئی نماز قضا ہوجائے تو اس کی نیت کرتے وقت فرض نماز کے ساتھ کچھ اور الفاظ ملانا پڑے گا یا جس طرح سے عام نیت کرتے ہیں اسی طرح سے قضا نماز کی بھی نیت کریں گے؟

    سوال:

    اگر میری کوئی نماز قضا ہوجائے تو اس کی نیت کرتے وقت فرض نماز کے ساتھ کچھ اور الفاظ ملانا پڑے گا یا جس طرح سے عام نیت کرتے ہیں اسی طرح سے قضا نماز کی بھی نیت کریں گے؟

    جواب نمبر: 12157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 614=614/م

    عام نیت کی طرح قضا نماز کی بھی نیت ہے، جس وقت کی نماز قضاء ہوئی ہے، اس کی تعیین فرماکر نیت کرلینا کافی ہے، مثلاً اگر ظہر کی قضاء ہوگئی تو ادا کرتے وقت یوں نیت کرلے کہ میں ظہر کی فرض نماز قضا پڑھنے جارہا ہوں، نیت درحقیقت دل کے ارادے کا نام ہے، زبان سے الفاظ نیت ادا کرلینااچھا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند