• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 35589

    عنوان: کیا نماز میں سورہٴ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنا چاہیے، سورت سے پہلے؟

    سوال: کیا نماز میں سورہٴ فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنا چاہیے، سورت سے پہلے؟

    جواب نمبر: 35589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1855=1855-12/1432 سورہٴ فاتحہ اور سورت کے درمیان میں بسم اللہ پڑھنا بلاکراہت جائز ہے نہ پڑھے تو کوئی حرج نہیں، لا تسن بین الفاتحة والسورة مطلقًا ولو سریة ولا تکرہ اتفاقًا (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند