• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 54567

    عنوان: قرض حسنہ کے طور پر دی ہوئی رقم پر زكاة

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ میں نے پانچ لاکھ روپئے زید کو دیئے ہیں قرض حسنہ کے طورپر اور مجھے معلوم نہیں کہ وہ اسے کب واپس کریں گے تو کیا مجھے اس کی زکاة دینا ہوگی؟اس بارے میں تفصیل کیا ہے؟اگر وہ مجھے پانچ سال کے بعد پیسے واپس کررہے ہیں تو کیا مجھے پورے پانچ سال کی زکاة دینا ہوگی یا صرف اس سال کی زکاة دینا ہوگی ؟

    جواب نمبر: 54567

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1282-1037/H=10/1435-U ہرسال نکالتے رہیں تو بہتر اور آسان ہے ورنہ پانچ سال میں جب قرض وصول ہوگا تو پانچوں سالوں کی زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند