• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 29143

    عنوان: (۱) ہماری فیکٹری سعودی عربیہ میں ہے اور ہم یہاں پر بیرونی سرمایہ کار کی حیثیت سے ہیں۔ ہم حکومت کو ہر سال منافع پر بیس فیصد ٹیکس دیتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟
    (۲) ہم زکاة کیسے نکالیں ؟ کوئی چیز اگر ہم چین سے دس ڈالر کی خریدتے ہیں اور دو ڈالر کرایہ ، ایک ڈالرانشورنس ، ایک ڈالر کسٹم ا اور یک ڈالر کلیرنگ ایجنٹ ، کل ملاکر اس چیز کی قیمت پندرہ ڈالر ہوجاتی ہے اور اس کو ہم 17 /20/25/35/ڈالر تک بھی بیچ دیتے ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں زکاة کونسی قیمت پر لگانی ہے ۔ 

    سوال: (۱) ہماری فیکٹری سعودی عربیہ میں ہے اور ہم یہاں پر بیرونی سرمایہ کار کی حیثیت سے ہیں۔ ہم حکومت کو ہر سال منافع پر بیس فیصد ٹیکس دیتے ہیں، کیا یہ صحیح (۲) ہم زکاة کیسے نکالیں ؟ کوئی چیز اگر ہم چین سے دس ڈالر کی خریدتے ہیں اور دو ڈالر کرایہ ، ایک ڈالرانشورنس ، ایک ڈالر کسٹم ا اور یک ڈالر کلیرنگ ایجنٹ ، کل ملاکر اس چیز کی قیمت پندرہ ڈالر ہوجاتی ہے اور اس کو ہم 17 /20/25/35/ڈالر تک بھی بیچ دیتے ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں زکاة کونسی قیمت پر لگانی ہے ۔

    ہے؟

    جواب نمبر: 29143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 162=154-2/1432

    ملکی نظام چلانے کے لیے اگر گورنمنٹ اپنے یہاں کے باشندگان یا تاجروں سے ٹیکس لیتی ہے تو آپ دے سکتے ہیں۔
    (۲) جس قیمت پر آپ بیچتے ہیں، زکاة میں وہی قیمت لگائی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند