• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 155892

    عنوان: انسان کے ذریعہ آب پاشی سے پیداوار پرکتنا فیصد عشر ہے؟

    سوال: عشر کے حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔ عشر سے متعلق میرے ذہن میں چند سوالات ہیں جو درج ذیل ہیں: (۱) انسان کے ذریعہ آب پاشی سے پیداوار پرکتنا فیصد عشر ہے؟ (۲) کیا پیداوار پر کوئی رقم متعین ہے جس پر عشر واجب ہو؟اگر متعین رقم سے کم ہو تو اس پر عشر واجب نہیں ہوگا؟ (۳) کیا تمام پیداوار پر عشر واجب ہوتاہے؟یا اخراجات کو منہا کرنے کے بعد پیداوار کے منافع پر عشر واجب ہوتاہے؟ براہ کرم، ان سوالوں کے علاوہ مزید تفصیل کے ساتھ اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 155892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:157-116/sn=3/1439

    (۱) پانچ فیصد۔

    (۲) نہیں، مطلق پیداوار پر ”عشر“ واجب ہے خواہ پیداوار قلیل ہو یا کثیر، اور عشر کل پیداوار پر واجب ہے اخراجات منہا کرکے مابقیہ پر نہیں۔ فتاوی محمودیہ، فتاوی دارالعلوم دیوبند وغیرہ میں ”عشر“ سے متعلق بہت سے جزئیات ہیں، ان کا مطالعہ کسی عالم کی نگرانی میں فرمالیں، ان شاء اللہ بصیرت ہوگی۔

    ---------------------

    جواب صحیح ہے البتہ یہ واضح ہو کہ دارالعلوم دیوبند کے فتوے کے مطابق (غیر منقسمہ) ہندوستان کی زمینیں نہ عشری ہیں اور نہ خراجی اس لیے (غیرمنقسمہ) ہندوستان کی زمینات کے بارے میں عشر یا نصف عشر کا فتوی نہیں ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند