عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 611685
جس كی گذر بسر ہوجاتی ہو اسے زكاۃ نہیں لینا چاہیے
سوال : سوال یہ ہے کہ اگر کسی کے پاس روز مرہ زندگی کا مال ہے اس کے علاوہ اس کے پاس کچھ نہیں تو کیا اس کے لیئے زکوۃ لینا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب مرحمت درما کر شکریہ کا موقع دیں۔
جواب نمبر: 611685
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1059-898/B=09/1443
اگر كسی كے پاس صرف صبح اور شام كے كھانے كا سہارا ہے اور اس كے پاس نہ زیور ہے نہ نقد ہے نہ اور كچھ ہے تو بہتر تو یہ ہےكہ زكاۃ كا مال نہ لے۔ لیكن اگر ناگہانی كوئی ضرورت پیش آگئی تو وہ زكاۃ لے سكتا ہے بشرطیكہ صاحب نصاب نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند