• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 54556

    عنوان: کرایے كے مکان پر زکاة

    سوال: ایک فوجی افسر سرکاری مکان میں ماہانہ کرایہ (15000) دے کر رہ رہے ہیں۔ انکا اپنا مکان بہی ہے جو انہوں نے کرایے (37000) پر دے رکھا ہے ۔ اپنے مکان کی زکاة کی تفصیلات معلوم کرنی ہیں۔ کیا انکے اپنے مکان کی زکاة واجب ہے حالانکہ وہ خود کرایے کے مکان میں رہ رہے ہیں اور اگر ایسا ہے تو کیا زکاة مکان کی مالیت پر ہو گی یا کرایے پر؟ شکریہ

    جواب نمبر: 54556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1288-864/L=10/1435-U مکان کی مالیت پر تو زکاة واجب نہیں ہوگی، البتہ کرایہ کی آمدنی پر بشرائط وجوب زکاة، زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند