• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 609084

    عنوان:

    کچھ رقم پاس ہے کچھ قرض دیدی تو زکات کتنی رقم پر نکالی جائے گی؟

    سوال:

    سوال : ہم نے پچھلے سال کچھ زمین بیچی تھی جو 4400000 روپئے کی تھی اس میں سے ہم نے مکان لے لیا اور کچھ پیسے بچ گئے جو 900000 روپئے ہیں، اس میں سے 20000 قرض دیدیا ہے ، اور اب پاس 700000 روپئے ہیں، ان پیسو پر کتنی زکوة بنے گی؟

    جواب نمبر: 609084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 764-646/B=06/1443

     آپ نے چوالیس لاکھ روپئے میں اپنی زمین فروخت کرنے کے بعد ایک مکان خریدا، آپ کے پاس نو لاکھ باقی تھے، جس میں سے دو لاکھ روپئے آپ نے بطور قرض کسی کو دیدئے، اب فی الحال آپ کے پاس سات لاکھ روپئے موجود ہیں، لیکن جو رقم آپ نے کسی کو بطور قرض دی ہے اس کی زکاة آپ پر ہی واجب ہے، چونکہ اس کے مالک آپ ہی ہیں، لہٰذا کل مملوکہ رقم نو لاکھ کی زکاة حولانِ حول کے بعد آپ کو نکالنا ضروری ہے، ان کا چالیسواں حصہ ساڑھے بائیس ہزار روپئے بنتے ہیں، وہ نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند