• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16819

    عنوان:

    میں نے قسطوں پر ایک پلاٹ خریدا ہے، ہرتیسرے ماہ قط ادا کرا ہوں۔ میرا اس پلاٹ کو فائدہ پر بیچنے کا ارادہ ہے۔

    (۱) کیا اس پلاٹ کی زکات ادا کرنی ہے؟

    (۲) زکات کا حساب اس پلاٹ کی کل قیمت پر ہوگا یا جتنی اقساط میں نے ادا کی ہیں ان اقساط کے ٹوٹل پر زکات ہوگی۔

    (۳) یہ قسطیں سن 2012 تک ادا کرنی ہیں تو کیا ہرسال ادا شدہ اقساط یا ٹوٹل پلاٹ کی قیمت پر زکات ادا کرنا ہوگا یا جب تک میں اس پلاٹ کو فروخت نہ کردوں تب تک ہرسال اس پر زکات ادا کرتا رہوں گا؟

    (۴) نیز یہ پلاٹ ابھی تک نہ میں نے دیکھا ہے اور نہ اس پر قبضہ کیا ہے، صرف کاغذات میرے نام کے ہیں تو کیا بغیر دیکھے اور بغیر قبضہ کیے میں اس پلاٹ کو آگے بیچ سکتا ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1964=1556-10/1430

    (۱) جی ہاں جب نصاب کا سال پورا ہوجائے تو موجودہ قیمت میں سے مابقی قسطوں کی قیمت کم کرکے بقیہ کی زکات ادا کریں۔

    (۲) زمین کی موجودہ قیمت میں سے مابقی قسطوں کی رقم کم کرکے باقی پر زکات دیں۔

    (۳) جب تک پلاٹ آپ کی ملکیت میں رہے گا، ہرسال اس کی اس وقت کی قیمت پر زکات ادا کرنی ہوگی۔ اور جب کچھ قسطیں ادا کرنا باقی ہوں گی تو اتنی رقم کم کردی جائے گی۔

    (۴) قبضہ کرنے کے بعد فروخت کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند