• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 60857

    عنوان: زکوٰت سے متعلق

    سوال: زید کے پاس اپنا مکان نہیں ہے ، کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور اسکی کوشش یہ ہیکہ اسکا اپنا مکان ہو جاے چونکہ مکانوں کی قیمت بہت زیادہ ہے لہذا، وہ مکان تو نہیں لے سکتا تھوڑے تھوڑے ٹکروں میں کھیت کی زمین لے لی ہے اور اسکی نیت یہ ہیکہ اسے بیچ کر مکان ہی لینا ہے ۔ اب خریدی ہوئی زمین پر سال گزر گیا ہے چونکہ یہ زمین آگے چل کر صرف مکان کھرید نے کی نیت سے ہی خریدی گئی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس زمین پر زکوٰت واجب ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 60857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1320-1424/L=1/1437-U اگر زید نے وہ زمین بیچنے کی نیت سے ہی خریدی ہے اور خریدنے کے بعد بھی نیت میں کوئی تبدیلی نہیںآ ئی تو زید پر حسب شرائطِ وجوبِ زکاة اس زمین پر زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند