• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 161719

    عنوان: ایک وقت کی نماز کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوگا؟

    سوال: ایک وقت کی نماز کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوگا؟ کیا مرحومین کی جانب سے فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 161719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1050-963/M=9/1439

    ایک نماز کا فدیہ ایک صدقہ فطر کے برابر ہے اور صدقہٴ فطر کی مقدار نصف صاع گندم ہے جس کا وزن گرام کے حساب سے ڈیڑھ کیلو ۷۴گرام ۶۴۰ملی گرام ہے۔

    (۲) مرحومین کی جانب سے فدیہ ادا کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند