• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40829

    عنوان: فلیٹ كی زكاة كے بارے میں

    سوال: میرا سوال فلیٹ کی زکاة کے بارے میں ہے، ہمارے پاس دو فلیٹ ہیں ، اس کو ہم نے کرایہ پہ دیئے ہیں، کیا زکاة کرایہ کی آمدنی پر ہوگی یا فلیٹ کی اصلی قیمت پر زکاة نکالنی ہوگی؟ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 40829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 762-735/N=9/1433 جو فلیٹس کرایے کے لیے ہوں، فروخت کے لیے نہ ہوں ان کی مالیت پر زکاة نہیں ہوتی؛ بلکہ ان سے حاصل شدہ کرایہ کی رقم پر واجب ہوتی ہے، زکاة کی دیگر تمام شرطوں کے ساتھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند