• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 41990

    عنوان: بیوی كر طرف سے زكات ادا كرنا؟

    سوال: اگر عورت اپنے شوہر کے دئیے ہوئے پیسے سے زیور خریدے تو کیا شوہر کی اجازت کے بغیر وہ ضرورت کے وقت اس زیور کو بیچ سکتی ہے اور پیسے بزنس میں لگاسکتی ہے؟اس کے شوہر کی کمائی حلال ہے اور یہ زیور حلال کمائی سے خریدا گیاہے؟

    جواب نمبر: 41990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1588-1010/L=12/1433 اگر شوہر نے بیوی کو روپے دے کر مالک بنادیا ہو اور پھر بیوی نے ان روپیوں سے زیور خریدا ہو تو بیوی اس زیور کی مالک شمار ہوگی اور بوقت ضرورت اس کو زیور بیچ کر بزنس میں پیسے لگانا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند