• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 172018

    عنوان: صرف پچاس گرام سونے كا زیور اور 2000 روپئے ہوں تو زكاۃ كا كیا حكم ہے؟

    سوال: فاطمہ کے پاس پچاس گرام سونا یعنی زیور ہے، چاندی کا زیور بالکل نہیں، لیکن اس کے پاس 2000روپئے بینک میں جمع ہیں، کیا اس صورت میں اس پر زکاة فرض ہے؟ یہ بھی بتائیں کہ کتنی رقم ہو تو 50گرام سونے کی قیمت کے ساتھ مل کر زکاة ملے گی جائز ہے؟

    جواب نمبر: 172018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1061-955/M=11/1440

    صورت مسئولہ میں پچاس گرام سونے کی قیمت اور بینک میں جمع شدہ دو ہزار روپئے، دونوں کی مجموعی رقم ملا کر اگر چاندی کے نصاب (۶۱۳/ گرام) کی قیمت کو پہونچ جاتی ہے تو فاطمہ پر زکاة واجب ہے، رقم کی کوئی مقدار متعین نہیں ہے، اگر تھوڑی رقم بھی موجود ہے اور وہ سونے کے ساتھ ملانے کی صورت میں چاندی کے نصاب کی قیمت کو پہونچتی ہے تو زکاة لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند