• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 52946

    عنوان: کسی نشہ آور آدمی کو زکاة، صدقہ ، یا خیرات دیا جاسکتاہے یا نہیں؟

    سوال: کسی نشہ آور آدمی کو زکاة، صدقہ ، یا خیرات دیا جاسکتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 52946

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 924-924/M=7/1435-U اگر نشہ کرنے والا آدمی غریب اور مستحق زکاة ہے تو اس کو واجبی صدقہ مثلاً زکاة وغیرہ دینے سے زکاة یا صدقہ ادا ہوجائے گا لیکن اگر توقع یہ ہو کہ وہ شخص اس رقم کو نشہ کی چیزوں میں لگائے گا تو ایسے شخص کو نہیں دینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند