• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 41702

    عنوان: جس قدر قیمت میں فروخت ہوسکتا ہے بس اتنی قیمت پر زکاة واجب ہوگی۔

    سوال: حضرت ھمارے پاس ۲۰ تولہ سونا ہے ،اگر اس کو بیچیں تو سونار اس میں سے ہر ایک تولہ کے ۱۰ پرسنٹ کاٹ لیتا ہے تو کیا ان ۱۰ پرسنٹ کی زکوة نکالنی پڑیگی یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 41702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1496-1118/D=10/1433 جس قدر قیمت میں فروخت ہوسکتا ہے بس اتنی قیمت پر زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند