• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 54424

    عنوان: کیا غریب لوگوں کی لڑکیوں کی شادی کے لیے زکاة دی جاسکتی ہے؟

    سوال: کیا غریب لوگوں کی لڑکیوں کی شادی کے لیے زکاة دی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 54424

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1259-851/L=10/1435-U اگر کوئی لڑکی غریب مستحق زکاة ہو یعنی اس کی ملکیت میں روپے سونے، چاندی کے زیورات اور حاجت اصلیہ سے زائد سامان اتنی مقدار میں نہ ہوں جن کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی (تقریباً 613 گرام) کی مالیت کو پہنچ جائے تو اس کو زکاة کی رقم یا کوئی چیز تیار کرکے دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند