• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 51828

    عنوان: میں نے بسی لگائی ہے جو چھ مہینے کی ہے ، لیکن اگر اس دوران مجھے زکاة دینا ہوگی تو کیا جتنے پیسے کی بسی لگائی ہے اس کی بھی زکاة دیناہوگی؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے بسی لگائی ہے جو چھ مہینے کی ہے ، لیکن اگر اس دوران مجھے زکاة دینا ہوگی تو کیا جتنے پیسے کی بسی لگائی ہے اس کی بھی زکاة دیناہوگی؟ اگر بسی ً قرض اٹھانے کا لیے لگائے ہیں تو کیا اس پر بھی زکاة واجب ہوگی؟

    جواب نمبر: 51828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 632-632/M=5/1435-U آپ اگر صاحب نصاب ہیں تو سال پورا ہونے پر جتنا مال آپ کی ملکیت میں ہے قرض کو وضع کرکے ان سب کی زکاة واجب ہے، سوال میں بسی قرض اتارنے کے لیے لگانے کی کیا صورت مراد ہے؟ اس کو واضح کرکے لکھیں تاکہ صورت مسئلہ سمجھنے میں آسانی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند