• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170857

    عنوان: كمیشن پر چندہ كرنے والے 35% 40% جو خود ركھ لیتے ہیں كیا یہ درست ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں مدارس کے چندے میں سے جو چندہ کرنے والے ٪35/٪40 لے لیتے ہیں اس کا کیا حکم ہے آیا یہ جائز ہے یا نا جائز؟

    جواب نمبر: 170857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:875-761/sd=11/1440

    کمیشن اور فیصد پر چندہ کرنا جائز نہیں، سفرا چندہ دہندگان کے وکیل ہوتے ہیں، اگر چندہ وصول کرنے والا پوری رقم مدرسہ میں نہیں پہنچاتا؛ بلکہ درمیان میں ہی اپنے کمیشن کی رقم رکھ لیتا ہے تو پھر چندہ دہندگان کی زکاة بھی ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند