• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 42434

    عنوان: چھ تولہ سونے پر زكات ہے یا نہیں؟

    سوال: میرے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی نہیں ہے اور نہ ہی اتنے پیسے ہیں اور میرے پاس ۶ ٹولہ سونا ہے تو مجھے زکات دینی ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 42434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2048-1584/B=1/1434 اگر تھوڑی سی چاندی اور 6 تولہ سونا ہے تو دونوں کی مجموعی قیمتاگر 52.5 تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یااس سے زائد ہوجاتی ہے تو زکاة چالیسواں حصہ نکالنا واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند