عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 14502
جناب
مجھے زکوة کے مسائل جاننے تھے، اگر میری تنخواہ پچاس ہزار روپیہ ماہانہ ہے ،لیکن
میں اس میں سے کچھ اپنے گھر والوں پر اور کچھ اپنے اوپر خرچ کرتاہوں ایسے ہی ہر
مہینہ ہوتا ہے۔ مہربانی کرکے بتائیں کہ کس وقت سے اور کتنے روپیوں پر زکوة ہوگی؟

جواب نمبر: 14502
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1060=863/ل
جس وقت آپ کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر روپے ہوجائیں، اس وقت آپ صاحب نصاب ہوجائیں گے، صاحب نصاب ہوجانے کے بعد اگر اس پر سال گذرجائے تو جتنی رقم نقد یا اس کے علاوہ سونا چاندی ہوگی ان تمام پر زکات واجب ہوگی، بشرطیکہ سال گذرنے کے بعد آپ صاحب نصاب ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند