• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 58528

    عنوان: کیا زکاة کے پیسے سے ہم کسی غریب شخص کے چھوٹے بچے کے لیے پالنا یا سائکل یا کرسی یا اور کوئی ضرورت کی چیز خرید کر دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: (۱) کیا زکاة کے پیسے سے ہم کسی غریب شخص کے چھوٹے بچے کے لیے پالنا یا سائکل یا کرسی یا اور کوئی ضرورت کی چیز خرید کر دے سکتے ہیں یا نہیں؟ (۲) کیا یہ ضروری ہے کہ جس کو ہم زکاة دے رہے ہیں تو اس کو یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ زکاة کا پیسہ ہے؟

    جواب نمبر: 58528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 758-767/L=6/1436-U (۱) زکاة نقد کی شکل میں ہی دینا ضروری نہیں ہے، ضروری نہیں ہے، ضروری سامان وغیرہ بھی خریدکر زکاة میں دے سکتے ہیں؛ اس لیے اگر آپ کسی غریب شخص کے چھوٹے بچے کو جو کہ سمجھ دار بھی ہو سائکل، کرسی یا اور کوئی ضرورت کی چیز خریدکر دیدے اور اس کو مالک بنادیں تو جتنی قیمت کی یہ چیزیں ہوگی اتنی زکاة ادا ہوجائے گی، واضح رہے کہ زکاة کی ادائیگی کے لیے تملیک (مالک بناکر دینا) ضروری ہے، بغیر اس کے زکاة ادا نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند