• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25574

    عنوان: میں او رمیری بیوی دونو ں نوکری کرتے ہیں میرے پاس اتنی آمد نہیں ہے کہ میں زکوة دے سکوں لیکن میری بیوی پر زکوة فرض ہے۔ میں کیا کرسکتا ہوں آپ بتائیں کہ کیا مجھ پر بھی زکوة فرض ہو گی یا صرف میری بیوی کو زکوة دینی ہے؟

    سوال: میں او رمیری بیوی دونو ں نوکری کرتے ہیں میرے پاس اتنی آمد نہیں ہے کہ میں زکوة دے سکوں لیکن میری بیوی پر زکوة فرض ہے۔ میں کیا کرسکتا ہوں آپ بتائیں کہ کیا مجھ پر بھی زکوة فرض ہو گی یا صرف میری بیوی کو زکوة دینی ہے؟

    جواب نمبر: 25574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1507=1071-10/1431

    اگر آپ صاحب نصاب نہیں ہیں توآپ پر زکاة واجب نہیں، بیوی پر زکاة فرض ہے تو بیوی پر اس کی ادائیگی ضروری ہے، بیوی کے مال دار ہونے کی وجہ سے آپ پر زکاة فرض نہیں ہوگی، بیوی اور شوہر کا مال شرعاً علاحدہ علاحدہ شمار ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند