• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 68090

    عنوان: میرے پاس 88گرام 400 ملی گرام سونا اور 300گرام چاندی اور ڈیڑھ لاکھ نقد ہیں تو مجھے کتنی زکاة دینی ہوگی؟

    سوال: میرے پاس 88گرام 400 ملی گرام سونا اور 300گرام چاندی اور ڈیڑھ لاکھ نقد ہیں تو مجھے کتنی زکاة دینی ہوگی؟میں نے چار لاکھ 85 ہزار روپیہ قرض بھی لیا ہے توکیا اب بھی مجھ پر زکاة دفرض ہے؟ براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 68090

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1257-1287/L=11/1437

    اگر آپ کے پاس موجود سونا، چاندی اور نقدی کی مالیت قرض کی رقم منہا کرنے کے بعد ساڑھے باون تولہ (۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام ) کی مالیت کو پہنچ جاتی ہے تو آپ صاحب نصاب ہیں اور جس وقت سے آپ صاحب نصاب ہیں اس وقت سے سال گذرنے کے بعد اس کی زکوة کی ادائیگی آپ پر لازم ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند