• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 600376

    عنوان:

    رقم خرچ ہونے کے بعد زکوة کی نیت کر نا

    سوال:

    ہم نے ایک بزرگ کو ۱۰،۰۰۰روپیہ ہدیہ دیا ۔ وہ سمجھے کہ ہم نے ان کو زکوة کی رقم دی ہے ۔ وہ خرچ کر دیئے ۔ بعد میں جب معلوم ہو تو ان کو دوسری رقم دے دی ۔ کیا جو پہلے رقم انھوں نے زکوة سمجھ کر خرچ کر دی تھی اسے ہم زکوة کی رقم میں جوڑ سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 600376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:97-78/sd=3/1442

     آپ نے اگر ہدیہ کی رقم زکات کی نیت سے نہیں دی تھی ، تو بعد میں اس رقم کو زکات میں نہیں جوڑ سکتے ہیں، زکات کی ادائیگی کے وقت زکات کی نیت کرنا شرط ہے ۔ وشرط صحة أدائہا نیة مقارنة لہ أی بالأداء۔ (شامی: ۳/۱۸۷، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند