• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 56886

    عنوان: زکاة دینے کاکیا طریقہ ہے؟براہ کرم، مجھے اس بارے میں بتائیں۔زکاة کتنے مال اور پیسوں پر واجب ہوتی ہے؟

    سوال: زکاة دینے کاکیا طریقہ ہے؟براہ کرم، مجھے اس بارے میں بتائیں۔زکاة کتنے مال اور پیسوں پر واجب ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 56886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 152-152/M=2/1436-U اگر کسی مسلمان عاقل بالغ کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی موجود ہے یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر روپیہ یا تجارتی مال اس کی حاجت اصلیہ سے زائداور قرض سے فارغ موجود ہے تو اس مال پر سال پورا ہونے کے بعد زکاة کی ادائیگی واجب ہے، زکاة میں چالیسواں حصہ نکالنا ہوتا ہے، زکاة یکبارگی بھی مستحقین کو دے سکتے ہیں اور تھوڑی تھوڑی کرکے کئی غرباء کو بھی دے سکتے ہیں اس کا خیال رکھیں کہ ایک بار میں ایک غریب کو اتنی رقم نہ دیں کہ جس کی وجہ سے وہ غریب صاحب نصاب بن جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند