• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16385

    عنوان:

    میں نے ذہن میں بغیر کسی نیت کے زمین کا دو ٹکڑا خریدا۔ تاہم ذہن کے لا شعور میں کہیں یہ بات تھی کہ زمین کو استعمال کریں گے اگر ضرورت پڑی یاتو بچوں کی تعلیم کے لیے یا کسی او رمقصد کے لیے۔اس طرح کی زمین پر زکوة ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟ برائے کرم قرآن اور حدیث کے حوالہ سے جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1609=1282-10/1430

    اگر آپ کی نیت زمین خریدتے وقت بیچنے کی نہیں تھی تو اس زمین کی قیمت پر زکات نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند