• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 3446

    عنوان:

    اگر کو ئی اپنی ز مین کی زکاة کا دینا چا ہئے تو کیا اس کی زکاة قبو ل ہوگی؟ اگر ہاں ! تو کیا ہر طر ح کی زمین پر یا کچھ مخصوص قسم زمین پر زکاة دینی ہوگی؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    سوال:

    اگر کو ئی اپنی ز مین کی زکاة کا دینا چا ہئے تو کیا اس کی زکاة قبو ل ہوگی؟ اگر ہاں ! تو کیا ہر طر ح کی زمین پر یا کچھ مخصوص قسم زمین پر زکاة دینی ہوگی؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 3446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 684/ م= 679/ م

    ہرطرح کی زمین پر زکاة واجب نہیں بلکہ مخصوص قسم کی زمین پر واجب ہے، یعنی جو زمین فروخت کرنے کی نیت سے خریدی گئی ہو اور اس کی مالیت نصاب کو پہنچ جائے توایسی زمین کی زکاة سال پورا ہونے پر دینی ہوگی لیکن اگر وہ زمین جو تجارت کی نیت سے خریدی گئی ہے عشری یا خراجی ہے تو پیداوار کی صورت میں ایسی زمین میں عشر یا خراج لازم ہے، زکاة واجب نہیں اور اگر کھیتی نہیں لگائی گئی تو تجارت کی نیت کی وجہ سے اس میں زکاة واجب ہوگی۔ در مختار میں ہے: أو في عرض تجارة قیمتہ نصاب ۔۔۔ وأما عدمُ صحة النیة في نحو الأرض الخراجیة فلقیام المانع الخ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند