• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 41068

    عنوان: میرے پاس ۱۲۰ گرام سونا ہے، ۶ مہینے سے ، اور میں اسے بیچ کر گھر یا جگہ لینا چاہتا ہوں رہنے کے لئے ، ابھی تک تو نہیں بیچا، کیا مجھے اس کی زکاة نکالنی ہوگی؟ اگر ہاں تو کتنی؟

    سوال: میرے پاس ۱۲۰ گرام سونا ہے، ۶ مہینے سے ، اور میں اسے بیچ کر گھر یا جگہ لینا چاہتا ہوں رہنے کے لئے ، ابھی تک تو نہیں بیچا، کیا مجھے اس کی زکاة نکالنی ہوگی؟ اگر ہاں تو کتنی؟

    جواب نمبر: 41068

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1334-1335/M=9/1433 سال پورا ہونے پر اس کی زکاة نکالنا واجب ہے، اگر اس سے پہلے بیچ کر رہائش کے لیے مکان خریدلیا یا گھر بنانے کی نیت سے پلاٹ خریدلیا تو زکاة ساقط ہوجائے گی، زکاة میں چالیسواں حصہ نکالا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند